
WASHINGTON D.C., UNITED STATES – MAY 15: US State Department Deputy Spokesman Vedant Patel speaks during the daily press briefing at the State Department in Washington, United States on May 15, 2023. (Photo by Celal Gunes/Anadolu Agency via Getty Images)
واشنگٹن : امریکا نے ہندوستانی صوبے منی پور میں برہنہ پریڈ کا شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا منی پور میں خواتین کے ساتھ زیادتی پر صدمہ کا شکار ہے اور متاثرہ خواتین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں تشدد کے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی اور خواتین کو انصاف کی فراہمی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکام تمام گروپس کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔ انہوں نے افغانستان سے متعلق سوال پر کہا کہ کسی امریکی عہدیدار کا دورہ کابل کا کوئی پلان نہیں۔ عالمی شناخت کے لیے طالبان کو ان اقدامات اور پالیسیوں کا انتخاب کرنا ہوگا جس کا انہیں کہا تھا۔ امریکا غور سے دیکھ بھی رہا ہے اور ضرورت کے مطابق کارروائی بھی کرے گا۔


































