Wed Oct 21, 2026

فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

روزانہ کی خبریں

دنیا کو قرض دینے والا امریکا خود تاریخی قرضہ میں ڈوب گیا

واشنگٹن: دنیا بھر کو قرض دینے والا ملک امریکا خود قرضوں میں ڈوب گیا ہے اور اس کا قومی قرضہ تاریخ میں پہلی بار 31 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شرح سود اور افراط زر میں بلند ترین اضافے اور بڑھتی ہوئی اقتصادی عدم استحکام کے ساتھ ہی امریکا کا قومی قرضہ پہلی بار 31 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق امریکا کا کْل قومی قرضہ تقریباً 31.1 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ کورونا وبا بھی قرار دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 20 جنوری 2009ء کو جب باراک اوباما نے اقتدار سنبھالا تو امریکہ کا قرضہ 10.6 کھرب ڈالر تھا۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو اقتدار میں آئے تو یہ تعداد 19.9 کھرب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔ جب موجودہ صدر بائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو اقتدار سنبھالا تو قرض کا حجم بڑھ کر 27.8 ارب ڈالر ہوچکا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular