Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

امریکا ایرانی عوام اور حکومتی نظام کا احترام کرے، عراقچی

تہران : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی عوام اور اُن کے منتخب حکومتی نظام کا احترام کرے۔
الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی حیثیت کا فیصلہ صرف ایرانی عوام کا حق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کو ایران اور اُس نظام کا احترام کرنا چاہیے جسے عوام نے جمہوری انتخاب کے ذریعے چُنا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے طویل عرصے سے عدم اعتماد کا سامنا رہا ہے۔ واشنگٹن نے ماضی میں مذاکرات میں سنجیدگی اور خلوص کا مظاہرہ نہیں کیا۔ عباس عراقچی نے ایران پر عائد طویل پابندیوں کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ اقتصادی دباؤ مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔فوجی طاقت بھی پائیدار نتائج نہیں لا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بمباری عمارتیں اور آلات تباہ کر سکتی ہے، مگر علم، ٹیکنالوجی اور کسی قوم کے عزم کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرِ خارجہ نے اسرائیل کے ایک اور ممکنہ حملے کے بارے میں دعوؤں کو نفسیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران میں خوف پھیلانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular