
واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے عالمی اور علاقائی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کے لئے خطرہ ہیں۔ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ بہت کم ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کی طرح دشتگردی سے متاثر ہوئے ہوں، انسداد دہشت گردی ہمارے مشترکہ مفادات کا حصہ ہے۔ عالمی اور علاقائی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کے ایکشن کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں، ایسی ملاقاتیں اسٹینڈرڈ پریکٹس ہیں۔


































