
کراچی : علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ رواں برس اربعین پر ایشیا کا ریکارڈ توڑیں گے، پاکستان میں بسنے والے یزدیوں کو بتانا ہے کہ یہ ملک ہمارے باپ دادا نے بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ملت جعفریہ مکمل تیاری کر لئے رواں برس بھی اربعین پر مثالی جوش و جذبے سے عزائے نواسہ رسول برپا کرنی ہے، کراچی کے علاقے جعفر طیار میں مجلس عزا سے خطاب میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان میں جو یہ ایف آئی آر کلچر بنایا جا رہا ہے اس پر ہم چپ نہیں بیٹھیں گے، انتظامیہ جان لے کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبنے والے نہیں ہیں۔


































