
اسلام آباد : شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایرانی سفارتخانہ پہنچ کر ایرانی سفیر امیری رضا مقدم سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے اسرائیل و امریکا کی ایران پر جارحیت سمیت تازہ ترین صورتحال پر غور کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جس جرأت و جوانمردی سے ایران نے جواب دیا وہ تحسین کا مستحق ہے۔ برادر ہمسائیہ اسلامی ملک دفاعی، سفارتکاری، اخلاقی سمیت ہر لحاظ سے فاتح رہا ہے۔


































