Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

ولی امر مسلمین کی توہین عالم اسلام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے، علامہ عارف واحدی

لاہور: شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے ایک بیان میں عالم اسلام کے عظیم اور قابلِ فخر رہنماء ولی امر مسلمین آیت اللہ امام خامنہ ای کے بارے میں امریکی صدر کے توہین آمیز ریمارکس پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ہاتھوں ناجائز صیہونی ریاست کی بدترین شکست پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اس لئے وہ آئے روز شائستگی اور تہذیب سے گری ہوئی غیر سنجیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام دنیا کا میڈیا اور انٹیلی جنس ادارے یہ اظہار کرتے نظر آتے ہیں کہ ایران کے مقابلے میں دو ایٹمی طاقتوں کو رسواکن شکست ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے بیانات سے عالَم اسلام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، ان کا یہ لب و لہجہ خود امریکی عوام کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے۔
ہم مرجعیت کے بیانات اور فتاوٰی کی مکمل تائید کرتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ رہبر معظم کی توہین عالم اسلام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ الحمد للہ ایران کے خلاف عالمی قوانین کو روندتے ہوئے جو جارحیت کی گئی، اس کے جواب میں عالَمِ اسلام نے متحد ہو کر ایران کا ساتھ دیا ہے۔ اس وقت عالمی سطح پر بیداری ہے، سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو مسلمان اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular