Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

اللہ نے مسلمانوں کو متحد رہنے کا حکم دیا ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ : امام کعبہ شیخ یوسف زبن محمد سعید نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے۔ مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں شیخ یوسف بن محمد سعید نے کہاکہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہوجائیں۔ مل جل کر بیٹھنا نجات اور جدا ہونا عذاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی۔ اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ یوسف بن محمدکا کہنا تھا اللہ عظیم ہے اور حکمت والا ہے، اللہ رب العزت نے تفرقے سے منع فرمایا، قرآن میں اتحاد کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے، اتحاد میں ہی دین و دنیا کے معاملات میں فلاح ہے، مسلمانوں کا آپس میں مل کر رہنا ضروری ہے۔ہمیں حکم دیا گیا اختلاف ہوجائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، قرآن کریم میں مسلمانوں کے لیے جڑ کر رہنے کا حکم ہے۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہوجاتی ہے، مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اچھے اخلاق رکھیں۔ میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد عازمین نے ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ادا کیں۔ اور اذان مغرب کے بعد میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کی اور پوری رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے عبادت اور ذکر و اذکار کرتے ہوئے گذاری۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular