
اسلام آباد : حج آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور 29 اپریل کو جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی۔ مذکورہ حج پرواز براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 285 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ کراچی سے حج کی دوسری پرواز بھی نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیو کے ذریعے آپریٹ کی جائے گی، 30 اپریل کو 148 عازمین حج کے ہمراہ پرواز پی اے 1766 صبح 3:40 پر اڑان بھرے گی۔


































