
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے 10 چوکیاں بنائی جائیں گی۔


































