
غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک ٹینک دھماکے کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں اس کے عملے کے تمام اہلکار مارے گئے۔ مزاحمت کاروں نے دھماکہ خیز مواد ٹینک پر پھینکا اور ٹینک کمانڈر پر فائرنگ کی ، جس کے باعث ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب اسرائیلی افواج پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھیں اور غزہ شہر پر قبضے کی تیاری کر رہی تھیں.


































