Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

احمد شاہ مسعود کے بیٹے کی طالبان سے مذاکرات پر مشروط آمادگی

کابل: افغانستان کے قومی ہیرو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود جونیئر نے طالبان سے مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی، احمد مسعود نے عرب اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ انہيں طالبان کے ساتھ صلح اور مشترکہ حکومت میں دلچسپی ہے لیکن زور زبردستی قبول نہیں کریں گے، وہ صلح کے لئے اپنے والد کے خون کو بھی فراموش کرنے پر تیار ہيں کیونکہ انہيں افغانستان کی پائیداری اور سیکیورٹی سے دلچسپی ہے، طالبان، ہتھیاروں کے زور پر اپنی خواہش مسلط کرنا چاہتے ہيں اور یہ چیز ہم قبول نہيں کر سکتے، ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن اگر طالبان پنج شیر میں داخل ہوئے تو ہم ان سے جنگ کریں گے ، وہ بغیر ہتھیار کے آرام سے یہاں آ سکتے ہيں لیکن اگر بندوق کے ساتھ آئے تو ہم آخری مرد تک اپنا دفاع کریں گے ان حالات میں امن کو ایک موقع دیا جانا چاہیے بھلے وہ اس کے لئے طالبان کے ساتھ صلح ہی کیوں نہ کرنا پڑے، شمالی افغانستان کا پنج شیر اب بھی طالبان کے تسلط سے بچا ہوا ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular