
جدہ: سعودی عرب نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ کر لیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے روس پہنچے جہاں انہوں نے روسی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔ سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے روسی ہم منصب کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کا مقصد فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔


































