
گلگت : آغا علی رضوی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے دوبارہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہو گئے۔
مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ صوبائی تنظیمی کنونشن گلگت میں ہوا جس میں پارٹی کے تمام یونٹس عہدیداران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن کے دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن میں الیکٹرول کالج نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ صوبائی صدارت کیلئے سید علی رضوی کے علاوہ شیخ نیئر عباس مصطفوی اور عارف قبنری بھی امیدوار تھے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے نو منتخب صدر کو مبارکبا دی اور ان سے حلف لیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسات اسد عباس نقوی نے آغا علی رضوی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔


































