Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

گلوبل صمود فلوٹیلا کے خلاف جارحانہ کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی، 16 ممالک کا انتباہ

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ سمیت سولہ ممالک نے اسرائیل کو خبردار کیاہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے خلاف جارحانہ کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جہازوں پر حملہ یا شرکاء کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوگی۔
پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، قطر، عمان، سلوینیا، جنوبی افریقہ اور اسپین سمیت سولہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہےکہ فلوٹیلا کا ہدف غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کی فوری انسانی ضروریات اور غزہ میں جنگ کو روکنے کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ بیان میں غزہ میں جنگ بند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ امن، انسانی امداد اور عالمی قوانین کا احترام مشترکہ مقاصد ہیں۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اور انسانی قوانین کا احترام ضروری ہے بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیرقانونی حراست احتساب کے زمرے میں آئے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular