
اسٹاک ہوم : باپ کے بعد بیٹے نے بھی طب کا نوبل انعام جیت کر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رواں سال کا طب کا نوبل انعام سوئیڈن کے سوانتے پابو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوانتے پابو کو انسانوں کی ابتدائی اور ناپيد ہوجانے والی نسل نیئنڈر تھال کا جینوم ترتیب دینے پر یہ انعام ملا ہے۔ سوانتے پابو کا یہ کام انسانی ارتقا کے عمل اور تاریخ پر تحقیق کو آگے بڑھائے گا۔ ان کا کام یہ سمجھنے میں بھی مدد دے گا کہ ہم کہاں سے آئے ہیں اور ناپید ہوجانے والی انسانی نسلوں کے برعکس ہم اب تک کیسے پھل پھول رہے ہیں۔ سوانتے پابو جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ سن برگسٹروم کے بیٹے ہیں، جنہوں نے 1982 میں طب کا نوبل انعام جیتا تھا۔


































