Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

7 سال بعد سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کھل گیا

ریاض : ایران نے سات سالہ بندش کے بعد سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا۔ سعودی دارالحکوت ریاض میں ایرانی سفارت خانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز ربن کاٹنے سے کیا گیا۔ تقریب میں سعودی عرب اور ایرانی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام سمیت سعودی عرب کیلئے نامزد ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ریاض میں متعین غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔ ایران کے معاون وزیر خارجہ علی رضا نے کہا کہ آج کے دن کو ہم سعودی ایرانی تعلقات کی تاریخ کا اہم دن سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سفارتکاری رابطے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ترقی، امن، استحکام اور مشترکہ افہام و تفہیم تک رسائی کے لیے بین ملکی مکالمہ آپشن نہیں بلکہ یقینی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ یہ قدم سعودی عرب اور ایران کے درمیان چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سامنے آیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular