
کابل : افغانستان کی طالبان حکومت نے عورتوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لئے خواتین سیکیورٹی یونٹ کا آغاز کردیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق 100 افغان خواتین کو فرائض کی انجام دہی کیلئے تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ خواتین کے احتجاج اور عوامی اجتماعات کو روکنے کے لیے طالبان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ خواتین کے خلاف جاری تشدد کے ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لیے طالبان خواتین کے تحفظ کا یونٹ قائم کر رہے ہیں۔ طالبان نے سرکاری طور پر ان کے فرائض کی تشریح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


































