
کابل : افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے کنڑ حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جبکہ پاکستان نے ڈیمارش کرنے کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور شہریوں کے خلاف حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستانی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں۔ افغان حکام نے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے پاکستانی ناظم الامور کو ڈیمارش کرنے کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم الامور کو ملاقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔


































