
واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی ایک پیج پر ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطے کے امن کیلئے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کو استعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی آپریشنل اور مالی معاونت میں ایک پیج پر ہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔


































