Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، طالبان حکومت

کابل : طالبان حکومت نے پاکستان کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ پاکستانی نمائندے آصف درانی نے کابل میں طالبان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن سب کے مفاد میں ہے، سیکیورٹی معاملات پر دونوں ممالک ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں گے۔ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے کام کرے گی۔اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ امیرخان متقی نے آصف درانی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سرحد پر بڑھتی ہوئی جارحیت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں اضافے کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular