
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف تاریخی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہےکہ ایران اور اس کے اتحادی گروپوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام کے دوران مشرق وسطیٰ کے نقشے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اتحاد اسرائیل کو گھیرنا چاہتا تھا مگر اب اسرائیل ان پر برتری حاصل کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہاکہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور اسرائیل اپنی حکمت عملی کے تحت آپریشن جاری رکھے گا۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہےکہ اگر اسرائیل فروری میں ایران پر حملہ نہ کرتا تو وہ جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ہتھیار سازی سے وابستہ آٹھ جوہری سائنسدانوں کو قتل کیا جبکہ اراک میں ہیوی واٹر ری ایکٹر، سینٹری فیوجز کی پیداوار اور یورینیم سے متعلق تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا۔


































