
ماسکو: روس کا فوجی طیارہ شہری علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے والا لڑاکا طیارہ یوکرین کی سرحد کے قریب عمارت میں جاگرا جس سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ شعلوں نے 9 منزلہ عمارت کی 5 منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا اور 7 فلیٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ رہائشیوں کو نکلنے کا موقع نہیں ملا۔


































