Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورۂ ماسکو

ماسکو: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ سفر روس کی وزارت خارجہ کی دعوت پر انجام پایا ہے اور یہ کئی روز تک جاری رہے گا۔ اس سفر میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری اور تنظیم کے سینیئر اراکین موسیٰ ابومرزوق اور ماہر صلاح اسماعیل ہنیہ کی ہمراہی کر رہے ہیں۔ النونو نے مزید کہا کہ یہ سفر حساس علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے دوران انجام پایا ہے اور یہ وفد فلسطینی کاز پر ان حالات کے پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا۔ اسماعیل ہنیہ کے میڈیا ایڈوائزر نے روس کے ساتھ حماس کے تعلقات کو نیک قرار دیتے ہوئے فلسطین کے سلسلے میں ماسکو کے موقف کی قدردانی کی۔ یہ فلسطینی وفد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بعض دیگر حکام سے ملاقات کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular