
صنعا : یمن میں ہفتہ وحدت کا آغاز ہو گیا ہے۔ ولادت با سعادت رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دن یمن میں ایک عظیم الشان جشن کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حضور کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے موجود تھا۔ بارہ ربیع الاول کی مبارک تاریخ کی مناسبت سے شیعہ اور اہل سنت حضرات اور علمائے کرام، عید میلاد النبی (ص) کے جشن میں شریک ہیں اور نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک پر ثابت قدم رہنے کا عہد کر رہے ہیں ۔ عرب اتحاد کی جارحیت اور ظلم کے باوجود لاکھوں عاشقان رسول اکرم (ص) جشن میں شریک ہیں۔


































