
روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فورسز نے یوکرین میں براہ راست روسی فوج کے ساتھ لڑائی کی تو پھر عالمی سطح پر تباہی ہو گی۔ قازقستان کے شہر آستانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا نیٹو فورسز کا کسی بھی سطح پر روسی فوج کے ساتھ براہ راست ٹکراؤ بہت ہی خطرناک اقدام اور عالمی سطح پر تباہی کی وجہ بن سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ جو لوگ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں وہ اتنے سمجھدار ہیں کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔


































