Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

دشمن کو منہ توڑ جواب، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔ پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسروں کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص” شروع کیا، اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں، اس نے پاکستان کو فتح دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران پاک افواج نے مسلح افواج نے 26 بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، دو جگہ پر بھارت کے فضائی دفاعی ایس 400 نظام کو تباہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ صورت گڑھ، سرسہ، اودھم پور، اونتی پورہ، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے پونچھ میں بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں پر وزیراعظم اور کابینہ کے شکرگزار ہیں، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جنگ میں بہترین کردارادا کیا، پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا، پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت سے کیے تاکہ سویلینز نشانہ نہ بنیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گولے پھینکنے والی تمام پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہیں، پاک فوج نے بھارتی مواصلاتی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے بھی مشکور ہیں، پاکستان کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، مسلح افواج نے دشمن کومنہ توڑجواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیزفائر کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان نے سیزفائر کی کوئی درخواست نہیں کی تھی، کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیاس اور نگروٹہ میں براہموس میزائلوں کے اسٹوریج اسٹیشنوں کو تباہ کیا گیا، بھارت کے جی ٹاپ میں 10 اور نوشیرہ میں 80 بریگیڈ کو تباہ کیا گیا، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے بھارتی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے زیراستعمال سسٹم کو مفلوج کیا، پاکستان کی جانب سے بھرپور سائبر حملے بھی کیے گئے، پاکستان کا ردعمل درست، مناسب اور محدود تھا، ہم نے بتایا تھا کہ ہم جواب دیں گے، ہم نے بتایا تھا جواب ہماری مرضی، وقت اور جگہ کے تعین کے حساب سے ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو استعمال کیے، بھارتی، عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی ویڈیوز پیش کر دیں، اور یاد دلایا کہ ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف بھارتی میڈیا نہیں، پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتا ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ساری دنیا نے بھارتی تنصیبات پر پاکستانی حملوں کو رپورٹ کیا، بھارتی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ پاک فوج نے ان کی تنصیبات تباہ کیں، بھارتی یا عالمی میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوا کہ پاکستان نے سول آبادی پر حملہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتیں موجود ہیں، جن کو اس تنازع کے دوران محدود سطح پر استعمال کیا گیا جبکہ کئی کو آئندہ کیلئے محفوظ رکھا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ جب مشرقی سرحد پر افواج پاکستان دفاع میں مصروف تھیں تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا کہ ہم مسلسل 24 گھنٹے سمندری حدود کی نگرانی کر رہے تھے، ہم نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا، کسی بھی جارحیت پر جواب کے لیے ہم بالکل تیار تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیوی نے بھرپور حکمت عملی کے تحت تجارتی بحری جہازوں کی بحفاظت آمدورفت کو یقینی بنایا، پاکستان نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہ ہوئی، بھارتی بحری جہاز پاکستانی حدود سے 400 ناٹیکل مائل دور تھا۔ وائس ایڈمرل رب نواز نے مزید بتایا کہ اگلی بار جب بھارت پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا ارادہ کرے تو یاد رکھے کہ ہمارا ردعمل ہمارے الفاظ سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔
ایئر کموڈور اورنگزیب احمد نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی طیاروں نے جارحیت کی تو پاک فضائیہ نے حملہ آور طیارے مار گرائے، پاکستان ایئر فورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular