
پیرس: فرانس کے تعلیمی اداروں میں خواتین کے عبایا پہننے پر پابندی کا نفاذ ہوگیا۔ فرانسیسی وزیر تعلیم نے پابندی کے معاملے پر 513 اسکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ جہاں ممکنہ طور پر قانون کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم الزبتھ بورن نے شمالی فرانس میں ایک اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صبح چیزیں ٹھیک رہی ہیں۔ کوئی بدمزگی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ کچھ مخصوص اسکولوں میں ہی طالبات عبایا پہن کر پہنچیں۔ کچھ لڑکیاں اسے اتارنے پر رضامند ہو گئیں۔ باقیوں کے ساتھ ہم تعلیمی طریقوں سے بات کریں گے تاکہ انہیں سمجھایا جا سکے کہ یہ ایک قانون ہے جس کا اطلاق ہوگیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدر آمد کے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔


































