
نابلس : مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے 15سالہ نوجوان کو شہید کردیا۔ جس کی شناخت محمد فرید الزعیرکے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکے کو غیر قانونی اسرائیلی بستی کے قریب گولی ماری اور طبی عملے کو وہاں پہنچنے سے روک دیا۔ زعیر نے 9 ویں جماعت کی تعلیم مکمل کی تھی اور وہ اپنی کلاس کے ٹاپ قابل طلباء میں سے ایک تھا۔ صیہونی فوج نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان نے فائرنگ کرکے چھ صیہونی آبادکاروں کو زخمی کردیا تھا۔


































