
بیروت : مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے ہلاک ہونے والے 71 پناہ گزینوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 20 زخمی شام کے شہر طرطوس میں ایک ہسپتال میں اس وقت زیرِ علاج ہیں۔ کشتی پر سوار 120 سے 150 افراد میں خواتین اور بچوں سمیت لبنان، شام اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے باشندے بھی شامل تھے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ حادثہ کیسے ہوا اور اس حوالے سے ریسکیو کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی شہر المنیہ سے چلی، جو لبنان کے ساحلی شہر طرابلس کے قریب واقع ہے۔ جب یہ کشتی ڈوبی تو اس کا رخ یورپ کی جانب تھا۔

































