Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی او آئی سی کانفرنس میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے 7 اہم تجاویز

استنبول: پاکستان نے اسلاموفوبیا، فیک نیوز اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے سات اہم تجاویز پیش کردیں۔استبول میں او آئی سی وزارتی کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اجتماعی سیاسی ومعاشی وزن ڈالنے سے دنیا بھر میں مسلمان اقلیت کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکتا ہے۔ اطلاعات پر دانستہ کنٹرول کے ذرائع سے اسلام اور مسلمانوں کے تشخص کے بارے میں خاص سوچ پھیلائی جارہی ہے. بہت سارے مسلمان ممالک میں آزاد میڈیا کام کررہا ہے جس نے عوام کے ذہنوں میں جگہ بنالی ہے۔ ایسے قوانین کی ضرورت ہے جس کے تحت نفرت پھیلانے اور دھوکہ دہی کرنے والوں کی نشاندہی ہو اور انہیں سزا مل سکے، ان اقدامات کے ساتھ ساتھ بنیادی آزادیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے مزید فروغ، عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت، اجتماعیت میں اضافے اور اظہار رائے کی آزادی پر توجہ مرکوز کی جائے،حساس مگر عالمی سطح پر نمایاں ہونے والے یہ موضوعات ہمار ہداف ہونا چاہئے جنہیں مسلمانوں اور مسلمان ممالک کے خلاف غلط اور گمراہ کن نیت سے استعمال کیاجاتا ہے ہمیں فیک نیوز کا سچی خبروں کے ذریعے مقابلہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular