
غزہ : ٹرمپ کے دعوؤں کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ پر حملے بند یا کم نہیں کئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئے گئے حملوں میں باسٹھ فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صیہونی فوج کا جنون کم نہ ہو سکا، دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔
غزہ حکام نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 131 اسرائیلی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ سب سے زیادہ حملے غزہ سٹی میں کئے گئے جہاں رہائشی اپارٹمنٹس ۔ مکانات اور خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔ امداد کے منتظر افراد پر گولیاں چلانے سے بھی کئی جانیں ضائع ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر بھی حملہ کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دوسری طرف غذائی قلت کے باعث مزید ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔


































