Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی شہید، 7 زخمی

غزہ : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی شہید اور سات زخمی ہو گئے۔ جبکہ ایک فلسطینی کو غرب اردن میں شہید کیا گیا۔ خان یونس میں بنی سہیلہ چوک کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ادھر محلہ الزیتون کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی شہید کردئے۔ وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی توپ خانے نے رفح کے جنوبی مضافات کو بھی مسلسل نشانہ بنایا۔ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 441 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ 1,223 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شاکر فلاح احمد الجعبری شہید ہوگئے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular