Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

داعش کے 50 دہشت گرد شام سے عراقی حکام کے حوالے

موصل: داعش کے پچاس دہشت گردوں اور اہل خانہ کے 168 افراد کو شام سے عراق منتقل کر دیا گیا۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے داعش کے 50 دہشت گردوں کو عراقی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان دہشت گردوں سے تحقیقات کی جائیں گی اورعراقی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ ادھر داعشی خاندانوں کے 168 افراد کو شام کے الحول کیمپ سے عراقی شہر موصل میں واقع الجادہ کیمپ بھجوایا گیا ہے جہاں ان کا نفسیاتی علاج بھی کیا جائے گا۔ عراقی حکام کے مطابق قبائلی عمائدین کی جانب سے انتقامی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد ہی ان افراد کو اپنے گھروں کو بھیجا جائے گا۔ کردوں کے زیر قبضہ شمال مشرقی شام میں واقع الحول کیمپ میں 50 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں جن میں سے چند کا تعلق مشتبہ دہشت گردوں سے بتایا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں شام سے بے گھر ہونے والے افراد بھی پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ عراقی مہاجرین کے علاوہ 60 ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular