
دوحہ: حماس نے تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مل کر غزہ کی انتظامی کمیٹی کیلئے پینتالیس آزاد شخصیات کے نام پیش کردئے۔ حماس کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے کہاہے کہ حماس نے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور وہ دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے میں سنجیدہ اور جنگ بندی کے معاہدے پر پوری طرح پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی کمیٹی کیلئے جو نام پیش کئے گئے ہیں
وہ تمام نامزد افراد سیاسی وابستگیوں سے پاک، غزہ کے عوام کی بھلائی کے لیے کام کرنے والے قابل اعتماد اور قابل افراد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فلسطینی دھڑے حماس کی طرف سے منتخب کردہ آزاد شخصیات کے ذریعے پٹی کا انتظام کرنے پر متفق ہیں۔
انہوں نے ثالثوں اور ضامن فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی دشمن کو معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد پر مجبور کرنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے والی روزانہ کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کریں۔


































