
مناما :بحرین کی قابض حکومت نے 4 مخالفین کی سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔ ہیومن رائٹس واچ اور بحرین سینٹر فار رائٹس اینڈ فریڈمز کے مطابق عدالتوں نے حال ہی میں 4 مخالفین کو موت کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں ظالمانہ ٹرائلز اور تشدد کے تحت حاصل کیے گئے اعترافات پر مبنی ہیں۔ مشترکہ بیان میں امریکا، انگلینڈ اور یورپی یونین کی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ منامہ حکومت پر سزائے موت اور عدالت کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔


































