Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے 4 مزدور جاں بحق

قلات : بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے، مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 3 کا تعلق صادق آباد اور 1 کا تعلق رحیم یارخان سے ہے، جاں بحق ہونے والے مزدور صادق آباد سے خضدار میں بورنگ کا کام کرنے کے لیے گئے تھے جن کی شناخت منور ،ذیشان، امین ،اور دلاور کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب ورثا کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدورں کی لاشیں کوئٹہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں مقتولوں کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے آبائی علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بی ایل اے کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانیوالی جعفر ایکسپریس پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular