
پاراچنار : لوئر کرم میں بگن کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں لاشوں کو دریائے کرم سے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کوعلیزئی سے رات کو دریا کے راستے ٹل جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ جاں بحق افراد گھروں سے پشاور جانے کیلئے نکلے تھے۔ گزشتہ چھ مہینوں سے سڑک کی بندش سے ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔پولیس نے واقعےکی تحقیقات شروع کردیں۔


































