
تہران: ولی امر المسلمین کے معاون اور سینئر مشیر جنرل یحییٰ صفوی نےکہا ہے کہ انقلاب سے پہلے 80 فیصد دفاعی سازوسامان کا بندوبست بیرون ملک سے کیا جاتا تھا جبکہ آج ہم 80 فیصد سے زیادہ دفاعی سازوسامان اندرون ملک تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 ملکوں نے ایرانی ڈرون خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امام حسین (ع) یونیورسٹی میں دفاعی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ امریکی اور نیٹو افواج نے شناختی اور ہائبرڈ جنگ کی قیادت شروع کر دی ہے۔ دشمن کی ہائبرڈ اور شناختی جنگ ذہنوں اور حقیقی تاریخی بیانیوں کو مسخ کر رہی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ترقی، اسلامی اور ایرانی تشخص سے الگ کرنا چاہتی ہے اور تسلط پسند نظام کے مقابلے میں اسلامی مقاومت کے محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔


































