
کابل : افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے، تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔


































