
رام اللہ : صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں چھاپے کے دوران دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔ صیہونی فوج نے جلازون پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک علاقے میں چھاپہ مارا اور ایک گاڑی کو مشکوک قرار دیکر گولیاں برسادیں ۔ جس سے گاڑی میں بیٹھے تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں سے 19 سالہ باسل باسبوس اور 22 سالہ خالد عنبر شہید ہوگئے دونوں جلازون کے رہائشی تھے۔تیسرا 19 سالہ رفعت حبش بیر زیط قصبے سے تعلق رکھتا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقتول فلسطینیوں کی لاشیں اٹھائیں اور زخمی کو حراست میں لے لیا۔


































