
کراچی: سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولوی ادریس شامل ہیں، دونوں نے افغانستان کے علاقے شورآوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، اور دونوں دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے اور بارودی مواد کے ذریعے دھماکا کرنےکے ماہر ہیں۔


































