
کوئٹہ : کوئٹہ میں دو بم حملوں میں دو پولیس اہلکار شہید اور 12اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے، کچلاک میں ڈیوٹی ختم کرکے واپس جانے والا پولیس اہلکاروں کا ٹرک جیسے ہی حالی روڈ ہائی کورٹ کے سامنے پہنچا تو سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں زور دار دھماکا ہو گیا جس سے دو سپاہی شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے، 6زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا،ادھر سریاب روڈ پر ریڑھی پر پرچم فروخت کرنے والے پر نامعلوم موٹرسائیکل سواردستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ریڑھی کا مالک کرشن کمارزخمی ہو گیا۔


































