Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

11 ممالک کی 158 کمپنیاں فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث

نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث گیارہ ممالک کی ایک سو اٹھاون کمپنیوں کی نشاندہی کردی
انسانی حقوق کمیشن نے سابق فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرکے نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 596 کاروباری اداروں کیخلاف شکایات ملیں جس میں سے 215 کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا ان میں 97 ایسے ادارے بھی ہیں جن کا نام پہلے ہی فہرست میں درج تھا۔ جبکہ اڑسٹھ نئی کمپنیاں شامل کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر کمپنیوں کا تعلق اسرائیل سے ہے جبکہ دیگر کمپنیاں کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، پرتگال،اسپین، برطانیہ اور امریکا میں قائم ہیں۔ یہ کمپنیاں غیر قانونی تعمیرات، فلسطینی گھروں کی مسماری، وسائل کےاستحصال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تعاون کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular