Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

صومالیہ میں دو کار بم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

صومالیہ میں دو کار بم دھماکوں میں سو افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں نے وزارت تعلیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس افسر ابراہیم محمد نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی وزارت کے احاطے میں داخل ہوئی اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ ایک اور دھماکا دروازے کے قریب ہوا۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے حملے کی جگہ کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز اور طبی سامان بھیجے۔ محمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہسپتالوں میں جائیں اور حملے میں زخمی ہونے والوں کے لیے خون کا عطیہ دیں۔ انہوں نے حملوں میں مارے گئے متاثرین کے ساتھ ساتھ الشباب کے دیگر حملوں میں ہلاک ہونے والے متاثرین کے بچوں کو بھی مفت تعلیم دینے کا عزم کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular