
کراچی : وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا آرڈیننس وزیراعظم کے حوالے کردیا، ایک انٹرویو میں فروغ نسیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کیلئے ڈھائی تین سال بات ہو تی رہی کیوں کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے اس میں اقوام متحدہ کی قرارداد ہیں، وزیراعظم نے کابینہ میں کہا کہ اسٹیک ہولڈر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کشمیر وغیرہ ان سب سے یہ چیز شیئر کریں، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سینیٹ اور صوبائی حکومت کے اندر کتنے کتنے گلگت بلتستان کے نمائندے ہوں گے پھر اس میں سے براہ راست الیکشن سے کون آئے گا ریزرو سیٹ ہوں گی، قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہوگی سینیٹ میں ہوگی اور اسی طرح پاکستان کی این سی ایوارڈ کا حصہ بنیں گے۔


































