Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

کورونا کی دوسری لہر، یورپ سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا آغاز

کورونا کے وار پھر تیز، یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا دبارہ آغاز، دنیا میں کیسز 3کروڑ، بھارت میں 96 ہزار نئے مریض، فرانس میں ہلاکتوں میں اضافہ، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اموات 50 ہزار رہیں جو ناقابل قبول حد ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرات بڑھنے لگے ہیں اور تیزی کیساتھ کیسز میں اضافے نے کئی ترقی یافتہ ممالک کے حکام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے 9 لاکھ 46ہزار سے زائد مریض چل بسے ہیں جبکہ کیسز بھی 3 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئے، امریکا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 97ہزار اموات سامنے آ چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں یومیہ 2 لاکھ 86 ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، گزشتہ ہفتے یورپ میں کورونا کیسز میں 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ کیسز میں 3 گنا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ مشرق وسطیٰ میں 13، امریکا کینیڈا میں 11 ایشیا میں 7، لاطینی امریکا میں 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اموات بھارت میں ایک ہزار 160یومیہ ریکارڈ کی گئیں، صرف گزشتہ روز بھارت میں 96 ہزار نئے کیسز اور 1,174 اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔ دوسری جانب فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ ہفتے فرانس میں 129 مریض چل بسے تھے جب کہ رواں ہفتے 265 مریض دم توڑ گئے ہیں، فرانس اور برطانیہ مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں، میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ سال نو پر لندن میں آتش بازی نہیں ہو گی۔ برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے، اسپین بھی نئی پابندیوں کا اعلان کرنے والا ہے۔ امریکا اور کینیڈا نے سفری پابندیوں میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کورونا کے باعث گزشتہ ہفتے ہونیوالی 50 ہزار اموات کو ناقابل قبول حد قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتے کورونا سے 18 لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ 40 سے 50 ہزار اموات دیکھی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular