
اشک آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات ہوئی، وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدر کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان، تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدرکو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے، پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کے حوالے سے، یکساں طور پرمنفعت کا باعث ہوگا۔


































