
اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا ، قائد اعظم ؒنے کہا تھا کہ فلسطینی باشندوں کو ان کا حق ملے تب ہی اسرائیل کو تسلیم کریں گے
سعودی عرب سے خراب تعلقات کی خبریں بے بنیادہیں، ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہمارا مستقبل چین کے ساتھ ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا، اسے تسلیم کرنے کیلئے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا کیوں کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے،نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ نے کہا تھا کہ فلسطینی باشندوں کو ان کا حق ملے تب ہی اسرائیل کو تسلیم کریں گے، انہوںنے سعودی عرب سے خراب تعلقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ،کسی بھی معاملے میں سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے ، ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہمارا مستقبل چین کے ساتھ ہے اور ہمیں فخر ہے چین ہر فورم پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے، خوشی کی بات ہے کہ وہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی قوم ہے


































