Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم عمران خان نےایئرسیال کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے صنعت کاروں کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے ایئر سیال کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر سیالکوٹ پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی عثمان ڈار، وفاقی وزیرحماداظہر، رزاق داؤد ، گورنر پنجاب غلام سرور سمیت عامرکیانی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
سیالکوٹ پہنچنے پر وزیراعظم نے ایئر سیال کا افتتاح کیا، لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
اپنے دورہ سیالکوٹ میں وزیر اعظم 17 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، ان منصوبوں کے تحت کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 5 نئے پارکس قائم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جائے گا، منصوبے سے پہلے مرحلے میں چار لاکھ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا،جبکہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے بعد شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کےلیے بھی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے منصوبے سیالکوٹ کی تقدیر بدل دیں گے، ترقیاتی پیکج کی منصوبہ بندی ویژن 2050 پلان کے پیش نظر کی گئی، سیالکوٹ سے ڈھائی ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے، سیالکوٹ10 ارب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular